ابنا: انقلاب اسلامی ایران کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل خانے کے قونصل جنرل سید حسن یحیویٰ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران امام خمینی (رہ) کی رہبری میں قرآن اور اسلامی تعلیمات کی بدولت آیا، جس کا مرکز محور دین تھا اور ان روشن تعلیمات کی طرح نور بن کر یہ انقلاب تاریکی اور ظلمت پر چھا گیا۔ سرزمین ایران پر اسلامی نظام کی بنیاد رکھ دی گئی۔ آج انقلاب اسلامی ایران ہمت و حوصلے اور ترقی کی 35 سالہ عظیم روداد کیساتھ آج دنیا میں جلوہ افروز ہے اور ایک باشعور دینی و روحانی قیادت کے زیر سایہ دن بدن آگے بڑھ رہا ہے۔ اس انقلاب نے مسلم دنیا کو سب سے بڑا پیغام دیا، وہ اتحاد و وحدت اور بیداری کا پیغام تھا۔ دور حاضر میں مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے قرآن و سنت کی پیروی اور اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے روابط برادرانہ اور مخلصانہ ہیں اور وقت کیساتھ ساتھ دوستی کا یہ شجر مزید تناور ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505261
خانہ فرہنگ ایران میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاک ایران تعلقات ہمیشہ سے مثالی رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے روابط برادرانہ اور مخلصانہ ہیں اور وقت کیساتھ ساتھ دوستی کا یہ شجر مزید تناور ہو گا۔